سورة النجم - آیت 43

وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور یہ کہ وہی ہنساتا (٢٣) ہے اور رلاتا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(23) صحائف موسیٰ و ابراہیم میں یہ بھی آیا ہے کہ وہ رب العالمین کی ذات ہے جس نے انسان میں ” ہنسنے اور رونے“ کی قوت ودیعت کی ہے یا آیت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی اہل جنت کو جنت میں بھیج کر ہنسایا اور اہل جہنم کو جہنم میں ڈال کر رلایا، یا اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ نے دنیا میں جسے چاہا خوشی دے کر ہنسایا اور جسے چاہا غم دے کر رونے پر مجبور کیا۔