سورة النجم - آیت 21
أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا تمہارے لئے بیٹے (١٣) ہیں، اور اللہ کے لئے بیٹیاں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13) تم عدل و انصاف سے کس قدر دور ہو کہ اپنے لئے تو بیٹے پسند کرتے ہو، اور لڑکیوں کو زندہ درگور کردیتے ہو اور جن لڑکیوں کو تم اپنے لئے پسند نہیں کرتے ہو، انہیں اللہ کے لئے ثابت کرتے ہو، کہتے ہو کہ فرشتے اور تمہاری یہ دیویاں اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ آیت کا ایک دوسرا مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ لات و عزی اور منات جن کو تم اللہ کا شریک ٹھہراتے ہو، انہیں مؤنث بتاتے ہو، حالانکہ تم مؤنث کو حقیر جانتے ہو، اور گوارہ نہیں کرتے ہو کہ تمہارے گھر بچیاں پیدا ہوں اور تمہاری طرف ان کی نسبت کی جائے،