سورة النجم - آیت 17
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
نہ ان کی نگاہ نے خطا (١٠) کی، اور نہ حد سے متجاوز ہوئی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10) رسول اللہ (ﷺ) کو اس وقت جو کچھ دکھایا گیا، اس سے آپ (ﷺ) کی نظر نہ ادھر ادھر ہوئی اور نہ اس منتہائے مقصود سے ذرا بھی آگے بڑھی یعنی اتنا ہی کیا جتنے کا انہیں حکم دیا گیا اور اسی پر قناعت کی جو انہیں دیا گیا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت کریمہ میں اللہ کے ساتھ نبی کریم (ﷺ) کے انتہائے ادب کی تصویر کشی کی گئی ہے کہ آپ اس مقام پر غایت ادب کے ساتھ ٹکٹکی لگائے رہے اور جو کچھ انہیں دکھایا گیا، اسے ہی دیکھتے رہے، ذرا بھی کسی دوسری طرف ملتفت نہیں ہوئے اور نہ آپ کی آنکھیں اس تجلی کی دید سے تھکیں۔