سورة النجم - آیت 15
عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جس کے قریب ہی جنت الماویٰ (٩) ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9) اس درخت کے پاس ایک جنت ہے جس کا نام İجَنَّةُ الْمَأْوَىĬہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتیں پائی جاتی ہیں اور جو اس کے مقرب بندوں کی روحوں کی جگہ ہے