سورة النجم - آیت 8

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پھر وہ قریب (٤) ہوا، پھر جھک گیا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4) جبریل (علیہ السلام) پھر نبی کریم (ﷺ) کے قریب ہوئے، تاکہ ان تک اللہ کی وحی پہنچائیں اور افق کی بلندیوں سے ان کی طرف جھکے