سورة الطور - آیت 41
أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا ان کے پاس غیب کی باتیں (٢٢) آتی ہیں، جنہیں وہ لکھ لیتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(22) کیا مشرکین مکہ کے پاس غیب کی خبریں آتی ہیں، جنہیں وہ لکھ لیتے ہیں اور اس طرح انہیں وہ باتیں معلوم ہوجاتی ہیں جن کی رسول اللہ (ﷺ) کو خبر نہیں ہوتی ہے اور جن کی بنیاد پر وہ آپ کی مخالفت کرتے ہیں؟ ایسی کوئی بات نہیں ہے، وہ تو نرے ان پڑھ اور گمراہ لوگ ہیں، اور رسول اللہ (ﷺ) کے پاس غیب کی ایسی خبریں آتی ہیں جو ان کے سوا کسی مخلوق کے پاس نہیں آتی ہے۔ اس لئے ان کا دعویٰ باطل ہے، اور نبی کریم (ﷺ) اور قرآن کریم برحق اور صادق ہے۔