سورة الطور - آیت 36

أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا آسمانوں اور زمین کو انہوں نے پیدا (١٧) کیا ہے، بلکہ وہ یقین کی دولت سے محروم ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17) اس آیت کریمہ میں استفہام، نفی کے معنی میں ہے، یعنی انہوں نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا ہے کہ وہ اللہ کے شریک بن جائیں اور یہ بات بالکل واضح ہے لیکن مشرکین ” یقین“ کی نعمت سے محروم ہیں، اسی لئے انہیں توحید باری تعالیٰ سے متعلق شرعی اور عقلی دلائل سے فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔