سورة الطور - آیت 19

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(ان سے کہا جائے گا) تم لوگ دنیا میں جو نیک اعمال کرتے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ان سے کہا جائے گا کہ دنیا میں تم جو اعمال صالحہ کرتے تھے ان کے سبب اب اس جنت کی بے مثال نعمتوں میں سے جو چاہو کھاؤ پیو، یہاں تمہارے عیش و آرام میں کوئی خلل نہیں ڈالے گا، اور نہ تمہیں اب موت لاحق ہوگی۔