سورة الطور - آیت 11

فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہوگی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ اللہ اس کے رسول اور اس کے قرآن کی تکذیب کرنے والوں کے لئے بڑی ہی ہلاکت و بربادی کا دن ہوگا، یا جہنم میں ان کا ٹھکانا ” ویل“ نام کی وادی ہوگی۔