سورة الذاريات - آیت 57
مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں نہ ان سے روزی (٢٤) مانگتاہوں، اور نہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا کھلائیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24) رب ذوالجلا ل نے اپنی عظمت و کبریائی بیان کی ہے کہ اس مقام اپنے بندوں کے مقابلے میں وہ نہیں ہے جو دنیا کے آقاؤں کا ان کے غلاموں کے مقابلے میں ہوتا ہے دنیا کے آقا اپنے غلاموں کے یک گونہ محتاج ہوتے ہیں، ان کے آقا ان سے خدمت اور تجارت یا مزدوری کے ذریعہ مال کا مطالبہ کرتے ہیں، جبکہ اللہ اپنے بندوں سے بندگی کے سوا کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتا ہے، کیونکہ وہ غنی ہے، وہ کسی چیز کا محتاج نہیں ہے،