سورة الذاريات - آیت 46
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان سب سے پہلے نوح کی قوم (١٨) کو ہم نے ہلاک کیا تھا، بے شک وہ گناہ گار لوگ تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(18) فرعون، قوم عاد اور قوم ثمود سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم نے بھی سرکشی کی راہ اختیار کی اور اللہ کی طاعت و بندگی کا انکار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی ہلاک کردیا بے شک ان کی ہلاکت میں بھی ان کے بعد آنے والی قوموں کے لئے عبرت و موعظت ہے۔