سورة الذاريات - آیت 26

فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر خاموشی کے ساتھ اپنے گھر والوں کے پاس دوڑ کر گئے، پھر ایک بھنا ہوا موٹا بچھڑا لے کر آئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابتدائی تعارف کے بعد، ابراہیم (علیہ السلام) فوراً ہی مہمانوں سے بتائے بغیر اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچے، تاکہ ان کی میزبانی کا انتظام کریں اور جیسا کہ سورۃ ہود آیت (69) میں آیا ہے : ” ایک بھنا ہوا بچھڑا ان کے سامنے لے کر آئے“