سورة الذاريات - آیت 16
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ان کا رب انہیں جو دے گا اسے لے رہے ہوں گے، بے شک وہ لوگ اس سے پہلے (دنیا میں) نیک کام کرنے والے تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان کا رب انہیں اپنی ان بخششوں اور نوازشوں سے انہیں اس لئے نوازے گا کہ وہ اپنی دنیا کی زندگی میں بڑے ہی اچھے لوگ تھے، اپنے رب کے اوامر کی پابندی کرتے تھے اور نواہی سے بچتے تھے،