سورة الذاريات - آیت 11
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جو جہالت میں پڑے، اللہ کو بھولے ہوئے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان کی جہالت و نادانی کا حال یہ ہے کہ جو قرآن ان کے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی لے کر آیا ہے، اس سے یکسر غافل، اپنی جسمانی لذتوں اور شہوتوں کی تکمیل میں منہمک ہیں