سورة ق - آیت 36

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس میں انہیں اپنی مرضی کی ہر چیز ملے گی، اور ہمارے پاس ان کی خواہش سے زیادہ نعمتیں ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(27) اقوام گزشتہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے سنا کر اہل مکہ کو ڈرایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان مشرکین سے پہلے بہت سی قومیں گذر چکی ہیں، جو ان سے قوت میں زیادہ تھیں، جیسے عاد و ثمود کی قومیں اور فرعون موسیٰ وغیر ہم اور انہوں نے مختلف ممالک کی سیر بھی خوب کی، لیکن جب اللہ کا عذاب آیا تو کیا انہوں نے زمین میں کوئی ایسی جگہ پائی جہاں بھاگ کر چلے جاتے اور عذاب سے بچ جاتے؟ یا جب ان کی موت آیا تو کیا اس سے راہ فرار اختیار کرسکے؟