سورة ق - آیت 27

قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَٰكِن كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس جہنمی کا شیطان ساتھی کہے گا (١٩) اے ہمارے رب ! میں نے اسے گمراہ نہیں کیا تھا، بلکہ یہ خود ہی گمراہی میں بہت دور چلا گیا تھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19) وہ شیطان جسے دنیا میں اس کافر کا ساتھی بنا دیا گیا تھا اس دن اس سے اپنی برأت کا اعلان کر دے گا اور کہے گا کہ اے ہمارے رب ! اسے میں نے گمراہ نہیں کیا تھا، درحقیقت یہ خود ہی راہ حق سے بہت دور تھا، اگر یہ توحید کی راہ کو چھوڑ کر شرک باللہ کی راہ پر نہ چل پڑا ہوتا اور گناہوں کے ذریعہ اپنی فطرت سلیمہ کو مسخ نہ کرلیا ہوتا، تو میرے نرغے میں نہ آتا اور میرے وسوسوں کو قبول نہ کرتا۔ ابن جریر طبری لکھتے ہیں کہ یہاں کافر کے شیطان ساتھی کی بات اس لئے نقل کی گئی ہے تاکہ انسانوں کو معلوم ہوجائے کہ قیامت کے دن کفار اور ان کے شیاطین ساتھی ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے۔