سورة ق - آیت 13

وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوطٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور قوم عاد اور فرعون اور لوط والوں نے جھٹلایا تھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور قوم عاد نے ہود (علیہ السلام) پر ایمان لانے سے انکار کردیا تھا اور اصنام پرسی پر اصرار کیا تھا اور فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت پر ایمان لانے سے انکار کیا تھا اور قوم لوط کے لوگ عورتوں کے بجائے مردوں کے ساتھ بدکاری کر کے اپنی شہوت پوری کرتے تھے