سورة آل عمران - آیت 170
فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
درآنحالیکہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے جو کچھ دیا ہے اس پر خوش ہیں، اور ان لوگوں کے بارے میں خوش ہو رہے ہیں جو ابھی ان کے بعد ان سے آ کر ملے نہیں ہیں، کہ ان پر نہ خوف طاری ہوگا اور نہ غم لاحق ہوگا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) اور صحابہ کرام کو بہت بڑی تسلی دی ہے، کہ جو مسلمان میدانِ احد میں کام آگئے انہیں آپ لوگ مردہ نہ کہیں، وہ تو اللہ کے پاس حقیقی زندگی گذار رہے ہیں، اور ہر طرح کی نعمتوں سے مستفیدہو رہے ہیں