سورة محمد - آیت 27
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روح قبض (١٣) کرتے وقت ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر کوڑے برسائیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13) انہی منافقین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس وقت وہ نفاق وار تداد کی بد انجامی سے کیسے بچ سکیں گے جب موت کا فرشتہ اور عذاب کے دیگر فرشتے ان کی روح قبض کرلیں گے اور ان کے چہروں پر (جنہیں انہوں نے اللہ کے دشمنوں کی طرف کرلیا تھا) اور ان کے پیٹھوں پر (جنہیں انہوں نے اللہ کی طرف کردیا تھا) لوہے کی گرزوں سے مار مار کر جہنم کی طرف لے جائیں گے،