سورة محمد - آیت 21

طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ ۚ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

فرمانبرداری اور اچھی بات کہنا ان کے لئے زیادہ بہتر تھا، پس جب جہاد کا پختہ ارادہ ہوگیا، تو ان کی طرف سے اللہ کے ساتھ صدق و صفا کا معاملہ ہی ان کے لئے بہتر تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو انہوں نے اپنی زبان سے جو عہد کیا تھا کہ جب وقت آئے گا تو وہ اللہ کے رسول کے ساتھ جہاد کریں گے، اس عہد میں سچے ثابت ہوتے، تو یہ باتیں ان کے لئے دنیا و آخرت دونوں جگہ بہتر ثابت ہوتیں۔