سورة محمد - آیت 12
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بے شک ان لوگوں کو جو ایمان (٥) لائے اور انہوں نے عمل صالح کیا، ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور اہل کفر (دنیا میں) خوب لذت اندوز ہوتے ہیں، اور جانوروں کی طرح کھاتے ہیں، اور جہنم ان کا ٹھکانا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اللہ تعالیٰ کا نیک عمل کرنے والے مومنوں سے وعدہ ہے کہ وہ انہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور اہل کفر کا دنیا میں حال یہ ہوتا ہے کہ وہ فکر آخرت سے یکسر غافل، اپنی لذتوں اور نفسیاتی خواہشات کے پیچھے لگے رہتے ہیں، ایسے اہل کفر کا ٹھکانہ مرنے کے بعد جہنم ہوگا۔