سورة محمد - آیت 5

سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ عنقریب اپنی راہ دکھائے گا اور ان کے حالات کی اصلاح کر دے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

نیز فرمایا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو ضائع نہیں کرتا ہے، انہیں اس راہ پر چلنے کی توفیق دیتا ہے جو جنت کی طرف لے جاتی ہے، ان کے تمام امور و احوال کو ٹھیک کردیتا ہے،