سورة الجاثية - آیت 31

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا أَفَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور لیکن جن لوگوں نے کفر کیا ( ان سے اللہ کہے گا) کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں، تو تم نے تکبر کیا، اور تم تھے ہی مجرم

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی، اور شرک و معاصی کا ارتکاب کیا، ان سے کہا جائے گا : کیا میرے انبیاء تمہارے پاس نہیں آئے، اور کیا میری آیتیں پڑھ کر تمہیں سنائی نہیں گئیں، اور تمہیں اللہ کا خوف نہیں دلایا گیا ؟ ہاں، تمہیں یقیناً میری آیتیں سنائی گئیں، لیکن تم نے استکبار میں آ کر ان کا انکار کردیا، اور تم لوگ تھے ہی بڑے مجرم صفت لوگ، جبھی تو تم نے بندہ ہو کر بندگی کی راہ چھوڑ دی، شیطان کی پیروی کی اور گناہوں کا ارتکاب کیا۔