سورة آل عمران - آیت 158

وَلَئِن مُّتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لَإِلَى اللَّهِ تُحْشَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اگر تم مرجاؤ گے یا قتل کردئیے جاؤ گے، تو یقیناً تم اللہ کی طرف ہی جمع کئے جاؤ گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس آیت میں بعث بعد الموت کا عقیدہ بیان کیا گیا ہے کہ چاہے آدمی طبعی موت مرے یا قتل کردیا جائے، بہرحال اسے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور اپنے اعمال کا بدلہ پانا ہے۔