سورة الدخان - آیت 45
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ تانبے کی طرح ہوگا، پیٹوں میں کھولے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جہنمی جب بھوک کی شدت سے اسے کھائیں گےتو وہ القطرہ کی تلچھت یا پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ان کے پیٹوں میں پوری شدت کے ساتھ کھولنے لگے گا جو ان کے دلوں کو جلا ڈالے گا۔ سورۃ الہمزہ آیات (6/7) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿ نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ﴾ ” وہ اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی، جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی۔ “