سورة الدخان - آیت 37

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَاهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا یہ لوگ بہتر ہیں، یا قوم تبع اور وہ قومیں جو ان سے پہلے گذر چکی ہیں، ہم نے انہیں ہلاک کردیا، وہ سب مجرمین کی جماعتیں تھیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (37) میں اللہ تعالیٰ نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر ہیں یا تبع حمیری کے لوگ جن کی فوجیں سمرقند تک پہنچ گئی تھیں اور جہاں جہاں سے گذریں وہاں کے لوگوں کو اپنا تابع فرمان بنا لیا تھا، لیکن اللہ نے ان کے کفر و عناد کی وجہ سے انہیں ہلاک کردیا، ان کے علاقے تہ و بالاہ گئے اور وہ لوگ ٹولیوں میں بٹ کر دنیا میں بکھر گئے۔