سورة الدخان - آیت 25

كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہوں نے (اپنے پیچھے) بہت سے باغات (١٠) اور چشمے چھوڑے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(10) فرعون اور فرعونی اپنے پیچھے بہت سے باغات اور چشمے، بہت سی کھیتیاں اور زیب و زینت سے آراستہ بہت سی محافل و مجالس چھوڑ گئے