سورة الدخان - آیت 20
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور میں اپنے اور تمہارے رب کے ذریعہ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کر دو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو میں نے اس ذات برحق کی بارگاہ میں پناہ لے لی ہے جو میرا اور تم سب کا رب ہے، اس لئے اب مجھے تمہاری طرف سے کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا ہے اور اللہ کی طرف سے میری یہ حفاظت اس بات کی دلیل ہے کہ میں کذاب و مفتری نہیں ہوں، کیونکہ وہ افترا پردازوں کو پناہ نہیں دیتا ہے۔ صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں کہ اس بات سے ان کا مقصد ان سنگین ترین حالات میں اظہار شجاعت و ثبات قدمی تھا، تاکہ دشمن انہیں کمزور نہ سمجھے۔