سورة الدخان - آیت 19

وَأَن لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اللہ کے حکم سے سرکشی نہ اختیار کرو، میں بے شک تمہارے پاس ایک صریح دلیل لے کر آیا ہوں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

انہوں نے فرعون سے یہ بھی کہا کہ اللہ کی ربوبیت کا انکار اور اپنے رب ہونے کا دعویٰ کر کے، اور اس کے نبی کی تکذیب اور اس کے بندوں پر ظلم و ستم ڈھا کر اللہ کے خلاف اعلان بغاوت نہ کرو اور میں اپنے دعویٰ کی صداقت پر واضح اور صریح دلیل پیش کرتا ہوں اور تم نے جو مجھے پتھروں سے مار کر ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے،