سورة الدخان - آیت 8
لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی زندہ کرتا ہے، اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے، اور تمہارے ان باپ دادوں کا رب ہے جو ماضی میں تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (8) میں فرمایا : اس لئے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے اور وہی تمہارا اور تمہارے گذرے ہوئے آباء و اجداد کا رب ہے۔