سورة الدخان - آیت 6

رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ آپ کے رب کی (انسانوں پر) مہربانی ہے، وہ بے شک خوب سننے والا، بڑاجاننے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی باتوں اور آوازوں کو خوب سنتا ہے اور ان کی ضرورتوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہے، اس لئے اس کے علم و حکمت کا تقاضا ہوا کہ وہ ان پر رحم کرتے ہوئے دین و دنیا کی ہر بھلائی کی طرف ان کی رہنمائی کے لئے اپنا رسول بھیجے۔