سورة الدخان - آیت 2
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
قسم (٢) ہے اس کتاب (قرآن) کی جو ہر بات کو بیان کرنے والی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) سورۃ الزخرف کی ابتدا میں بھی اللہ تعالیٰ نے کتاب مبین کی قسم کھائی ہے، اور وہاں بتایا جا چکا ہے کہ اس سے مقصود لوگوں کے دل و دماغ میں قرآن کریم کی قدر و منزلت بٹھانی ہے یعنی یہ وہ عظیم کتاب ہے جس کی قدرو منزلت کی قسم باری تعالیٰ نے کھائی ہے۔