سورة الدخان - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الدخان مکی ہے، اس میں انسٹھ آیتیں اور تین رکوع ہیں تفسیر سورۃ الدخان نام : آیت (10) ﴿ فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ﴾ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورۃ بالا اتفاق مکی ہے۔ صرف آیت (15) ﴿ إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا﴾ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مدنی ہے۔ ابن مردویہ نے ابن عباس اور ابن الزبیر (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ الدخان مکہ میں نازل ہوئی تھی۔ اس کے مضامین سے بھی اسی کی تائید ہوتی ہے۔