سورة الزخرف - آیت 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس آپ ان کی طرف سے منہ پھیر لیجئے، اور کہہ دیجئے کہ تمہیں سلام کرتا ہوں، پس انہیں عنقریب اپنا انجام معلوم ہوجائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
پس اے میرے رسول ! آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور ان سے الگ ہوجائیے، انہیں عنقریب ہی اپنا انجام معلوم ہوجائے گا۔