سورة الزخرف - آیت 87

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ انہیں کس نے پیدا (٤١) کیا ہے، تو وہ کہیں گے، اللہ، پھر وہ کدھر بہکے جا رہے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(41) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے کہا ہے کہ اگر آپ مشرکین سے پوچھیں گے کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے، تو وہ جواب دیں گے کہ ہمیں اللہ نے پیدا کیا ہے، یعنی یہ بات اتنی ظاہر و باہر ہے کہ وہ کسی حال میں بھی اس کا انکار نہیں کر پاتے ہیں۔ تو پھر ان کی یہ کتنی بڑی نادانی ہے کہ عبادت اس کے سوا غیروں کی کرتے ہیں۔ اسی لئے آیت کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ ان کا خالق اللہ ہے، اس کے سوا غیروں کی عبادت کیسے کرتے ہیں؟!