سورة الزخرف - آیت 78

لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے تمہارے پاس دین حق بھیجا تھا، لیکن تم میں سے اکثر نے اس دین حق سے نفرت کی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس لئے کہ ہم نے تمہارے پاس کتابیں بھیجیں اور انبیاء مبعوث کئے جنہوں نے تمہارے سامنے حق کی دعوت پیش کی، تو تم نے اظہار نفرت کیا اور ایمان نہیں لائے۔