سورة الزخرف - آیت 74
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک مجرمین (٣٢) عذاب جہنم میں ہمیشہ رہیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(32) قرآن کریم بالعموم ترغیب کے بعد ترہیب اور ترہیب کے بعد ترغیب کا اسلوب اختیار کرتا ہے، اسی لئے جنت اور اس کی نعمتوں کا ذکر کرنے کے بعد، اب جہنم اور اس کے عذاب کا بیان آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو مجرمین دنیا میں کفر و شرک اور دیگر معاصی کا ارتکاب کرتے ہیں اور اسی حال میں ان کی موت آجاتی ہے، وہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے،