سورة الزخرف - آیت 62
وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ ۖ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور شیطان تمہیں ( اس راہ سے) روک نہ دے، وہ بے شک تمہارا کھلا دشمن ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
دیکھو ! شیطان تمہارے دلوں میں اسلام، قرآن اور میرے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر کے تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے، اور میری پیروی کرنا نہ چھوڑ دو، کیونکہ میں تمہیں اسی دین کی دعوت دے رہا ہے جو تمام انبیائے کرام کا دین تھا، اور جس کی وضاحت و بیان کے لئے تمام آسمانی کتابیں نازل ہوئیں، دیکھو ! شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے، وہ تم سے اپنی عداوت کی صراحت رب العالمین کے سامنے کرچکا ہے۔ اس لئے اس سے بڑھ کر بے عقلی کیا ہوگی کہ تم اپنے صریح دشمن کی پیروی کرو۔