سورة الزخرف - آیت 60
وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنكُم مَّلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اگر ہم چاہتے (٢٦) تو تمہاری جگہ فرشتوں کو بسا دیتے جو زمین میں جانشین ہوتے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(26) اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے، اگر وہ چاہتا تو انسانوں کو ہلاک کردیتا اور زمین میں ان کی جگہ فرشتوں کو لا کر بسا دیتا جو اسے اپنے سجدوں سے آباد کرتے اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے۔ شوکانی لکھتے ہیں کہ فرشتوں کی جگہ آسمان ہونے سے وہ مقام الوہیت پر فائز نہیں ہوگئے ہیں کہ ان کی عبادت کی جائے۔