سورة الزخرف - آیت 51
وَنَادَىٰ فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يَا قَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَهَٰذِهِ الْأَنْهَارُ تَجْرِي مِن تَحْتِي ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور فرعون نے اپنی قوم کو پکار کر کہا (٢٢) اے میری قوم کے لوگو ! کیا مصر کی بادشاہت میری نہیں ہے، اور یہ نہریں جو میرے محلوں کے نیچے سے جاری ہیں، کیا تم دیکھتے نہیں ہو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22) جب موسیٰ (علیہ السلام) کی دعا سے عذاب الٰہی ٹل گیا، تو فرعون اپنے دل میں ڈرا کہ کہیں لوگ واقعی موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان نہ لے آئیں، اسی لئے اس نے پینترا بدلتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ کیا میں حکومت مصر کا مالک نہیں ہوں، کیا دریائے نیل کی چاروں شاخیں میرے محل کے پاس سے نہیں گذرتی ہیں،