سورة الزخرف - آیت 50
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس جب ہم ان سے عذاب کو ٹال دیتے، تو وہ اپنا عہد توڑ ڈالتے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چنانچہ ہم نے ان سے عذاب کو ٹال دیا، تو وہ فوراً بد عہدی کر بیٹھے اور ضلالت و گمراہی میں اور آگے بڑھتے چلے گئے۔