سورة الزخرف - آیت 43

فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس آپ اس دین پر سختی کے ساتھ قائم (١٨) رہئے جس کی آپ کو وحی کی گئی ہے، آپ بے شک راہ راست پر ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ جب کفار قریش کا حال وہ ہے جو اوپر بیان ہوا ہے کہ دعوت حق سے استفادہ کی ہر صلاحیت ان سے سلب کرلی گئی ہے، تو آپ ان کے کفر و شرک پر غمگین نہ ہویئے، بلکہ جو قرآن آپ پر نازل ہوا ہے اور جو دین حق آپ کو دیا گیا ہے اس پر گامزن رہئے