سورة الزخرف - آیت 35
وَزُخْرُفًا ۚ وَإِن كُلُّ ذَٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَالْآخِرَةُ عِندَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور سونے کے بنے دیگر اسباب زینت دیتے، اور یہ تمام چیزیں محض دنیاوی زندگی کا فائدہ ہیں، اور آخرت کی نعمتیں آپ کے رب کے پاس، اس سے ڈرنے والوں کے لئے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور ہم انہیں سونے اور جواہر کے بنے سامان ہائے زینت سے بھی نواز دیتے، تاکہ وہ کفر طغیان میں اور بڑھتے چلے جاتے اور شدید ترین عذاب کا مستحق بنتے، اس لئے کہ دنیا کی ان عارضی نعمتوں کی اللہ کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اصل کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے، اور حقیقی اور دائمی نعمت تو جنت ہے جسے ہم نے اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے مخصوص کر رکھی ہے۔