سورة الزخرف - آیت 27

إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

مگر اس ذات برحق سے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، پس وہ یقیناً میری رہنمائی کرے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کائنات میں جو عقلی دلائل و براہین موجود ہیں وہ سب اس بات کی طرف راہنمائی کرتے ہیں کہ میں اس ذات واحد کی پرستش کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میرا رب مجھے ضائع نہیں کرے گا، وہ اپنے صحیح دین کی طرف میری رہنمائی کرے گا، اپنی بندگی کی توفیق دے گا اور راہ حق پر ثبات عطا فرمائے گا، اس لئے کہ جو اس پر اعتماد بھروسہ کرتا ہے اسے وہ بالیقین اپنی راہ پر لگا دیتا ہے۔