سورة الزخرف - آیت 15

وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کافروں نے اللہ کے لئے اس کے بندوق میں سے بعض کو اس کی اولاد (٦) ٹھہرایا، بے شک آدمی بڑا کھلاناشکر گذار ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) مشرکین مکہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اللہ کے بندوں میں سے بعض کو یعنی فرشتوں کو اس کی بیٹیاں کہا۔ اس سے بڑھ کر جھوٹ اور کفر کیا ہوسکتا ہے۔ انہیں کیسے معلوم ہوا کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں اور اللہ کے ساتھ وہ عبادت کے مستحق ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے بڑھ کرکفران نعمت اور کیا ہوسکتا ہے کہ ایک طرف تو اعتراف کرتے ہیں کہ وہی ذات واحد خالق ارض و سماء ہے، اس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور پھر اس کے لئے جسم اور اولاد ثابت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کی وہ اولاد اس کے مماثل و مشابہ ہے۔