سورة الزخرف - آیت 14
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم بے شک اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانے والے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اگر اللہ نہ چاہتا تو انہیں وہ مسخر نہیں کرسکتے تھے اور وہ کہتے ہیں کہ اس دنیاوی زندگی کے بعد ہمیں لوٹ کر اپنے رب کے پاس ہی جانا ہے، یعنی دنیاوی سفر سے ان کا ذہن آخروی سفر کی طرف منتقل ہوجاتا ہے اور دنیا کا زاد سفر دیکھ کر زاد آخرت کی فکر انہیں دامن گیر ہوجاتی ہے۔