سورة الشورى - آیت 50

أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یا انہیں لڑکے اور لڑکیاں ملا کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے، وہ بے شک بڑا جاننے والا، بڑی قدرت والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور کسی کو بانجھ بنا دیتا ہے، یعنی اس کے یہاں اولاد نہیں ہوتی، ان تمام رازوں اور بھیدوں کو صرف وہی جانتا ہے اور وہ ہر بات کی قدرت رکھتا ہے، اس لئے بندہ کو اللہ کی تقدیر و قسمت پر ہر حال میں راضی رہنا چاہئے اسی میں اس کے لئے دین و دنیا کی بھلائی ہے۔