سورة الشورى - آیت 41

وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَٰئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو مظلوم کئے جانے کے بعد اپنا بدلہ لے لیں، ان پر کوئی الزام نہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آگے فرمایا کہ بہر حال عفو و درگذر سے کام لینا اور دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کر جانا اللہ کو زیادہ پسند ہے، اور وہ اپنے ایسے بندوں کو اچھا بدلہ دیتا ہے اور ظلم و تعدی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے۔