سورة الشورى - آیت 26
وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ وَالْكَافِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ایمان والوں، اور عمل صالح کرنے والوں کی دعا و عبادت کو قبول کرتا ہے، اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرتا ہے، اور کافروں کے لئے سخت عذاب ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور وہی ہے جو ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرنے والوں کو قیامت کے دن ان کی نیکیوں کا پورا پورا بدلہ دے گا، بلکہ اپنے فضل و کرم سے انہیں زیادہ دے گا یعنی جو طلب نہیں کریں گے وہ بھی دے گا اور جو لوگ اس دنیا میں کفر و سرکشی کی راہ اختیار کریں گے انہیں شدید عذاب دے گا۔