سورة الشورى - آیت 18
يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا الْحَقُّ ۗ أَلَا إِنَّ الَّذِينَ يُمَارُونَ فِي السَّاعَةِ لَفِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ اس کی آمد پر یقین نہیں رکھتے وہ اس کی جلدی مچاتے ہیں، اور جو اہل ایمان ہیں اس سے خائف رہتے ہیں، اور جانتے ہیں کہ اس کا آنا حق ہے، آگاہ رہئے کہ جو لوگ قیامت میں شک کرتے ہیں وہ بڑی دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (18) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کی صداقت پر مزید زور دیتے ہوئے فرمایا کہ جو لوگ قیامت کی آمد میں شبہ کرتے ہیں وہ راہ حق سے بہت ہی دور جا چکے ہیں، اتنی دور کہ جہاں سے لوٹ کر راہ حق پر آجانے کی کوئی امید نہیں ہے۔